منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نومنتخب صدر کی وزیر اعظم عمران خان سے پہلی ملاقات پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ؟ جانئے

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان ایشیائی ترقیاتی بینک کے نو منتخب صدر ماسا توسو گواساکاوا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر گلو بل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے ، سمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکائسر ، آئی ایم ایف کی صدر کرسٹیالینا جورجیوا اور یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ووجکی نے الگ الگ ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔بدھ کو یہاں وزیراعظم عمران خان سے

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نومنتخب صدر ماساتسوگو اساکاوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ان کی بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ بینک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستانی قیادت کے ساتھ میری پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہترین تعلقات کار اور تعاون جاری ہے، پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی اراکین میں شامل ہے اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں گیا تو بینک نے اس کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اصلاحات کے پروگرام، ٹیکس نظام میں بہتری اور سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ

عالمی بینک کے نئے صدر کی وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کیلئے خصوصی مالیاتی امداد کیلئے ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہیں، بینک نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور اس میں جدت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینک کے نومنتخب صدر کی

قیادت میں بینک کے ساتھ تعلقات اور اشتراک کار کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے سے ملاقات کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سرمایہ کاری کے بارے میں سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پاکستان میں صحت کے شعبہ کے فروغ کیلئے حکومت کی پالیسی اصلاحات کے

بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گلوبل ویکسین الائنس کی جانب سے بچوں کیلئے مہلک تاہم قابل علاج مرض میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول میں ٹائیفائیڈ ویکسین کو بھی شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمہ اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ہدف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ

حکومت معمول کے ٹیکہ جات پروگرام کیلئے مالی اعانت کا طریقہ کار وضع کر رہی ہے۔   چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا اعتراف کیا اور اپنے ادارہ کے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم عمران خان سے سمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکائسر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سمنز کے دیرینہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمند جوان پروگرام کے

تحت سمنز پاکستانی انجینئرز کیلئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تربیتی پروگرام متعارف کرا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور شرح نمو میں اضافہ ہو گا اور اس سلسلہ میں سمنز کا تعاون مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے سمنز کو دعوت دی کہ وہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی مدد کرے۔ وزیراعظم نے سمنز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

سمنز کا شمار بجلی، آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی ممتاز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی صدر کرسٹیالینا جورجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2020ء کے موقع پر یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور سرمایہ کے لئے سفیر عمومی علی

جہانگیر صدیقی کے علاوہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ووجکی نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کے تشخص، سیاحت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…