کرنل (ر) انعام الرحیم کو رہا کر دینگے اگر وہ ۔۔۔حکومت نے 3شرطیں رکھ دیں ،جانتے ہیں آگے سے ان کے وکیل نے کیا جواب دیا؟

22  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کے وکیل انعام الرحیم کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں، انہیں بار بار اسپتال لے جانا پڑتا ہے، وہ اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں اور راولپنڈی و اسلام آباد سے بھی باہر نہ جائیں، رہائی کیلئے انعام الرحیم کو اپنے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ دینا ہوگا اور وہ تحقیقات میں بھی تعاون کرنا ہوگا۔ انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ ہم پاسپورٹ جمع کرادیتے ہیں یہ انہیں چھوڑ دیں، ایک ماہ آٹھ دن سے انعام الرحیم حراست میں ہیں۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ انعام الرحیم پاسپورٹ بھی جمع کرادیں گے، تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے، رہائی کے خلاف حکومتی اپیل کو میرٹ پر سنا جائیگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔حکومت نے گزشتہ سماعت پر موقف اختیار کیا تھا کہ کرنل (ر) انعام کو جاسوسی، حساس معلومات افشا کرنے اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…