اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے حکومت کے لیے چبھتے سوالات کا وزارت داخلہ نے جواب نہ دیکر مزیدہزیمت اٹھا لی ہے ۔گزشتہ قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزارت داخلہ سے چند سوال کیے تھے جن کا جواب مذکورہ وزارت نے نہ دیکر ،،دال میں کچھ کالا،،کے شک کو طاقت بخش دی ہے ۔رانا ثناء اللہ نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ
احتجاج کرنے والوں کے خلاف کتنے مقدمات درج کیے گئے اور احتجاج کرنے والوں کی وجہ سے ہونے نقصان کی تفصیلات کیا ہے،نیز دوسری جانب ایک چبھتا ہو ا سوال یہ تھا کہ سات سالوںمیں دھرنوں سے ملک کو کتنا نقصان ہوا ہے ۔اپوزیشن کے رہنما کے سوالات ایسے تھے جو کہ حکومت کے سینے پر منگ دلنے کے مترادف تھے اور انہوں نے سوال نہ دیکر دال کالی کی کہاوت کو یقین میں بدل دیا۔