ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وہ کام جو کوئی اور وزیراعظم نہ کر سکا وہ عمران خان کی حکومت نے کر دکھایا ، عوام کو خوشخبری سنادی

17  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ای کامرس ملکی معیشت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ای کامرس پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کوآسانیاں فراہم کرنا ہے،کاروباری برادری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا، انکے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور خصوصاً نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے میں مدد کرنا

حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وزارتِ کامرس، اسٹیٹ بنک، ایف بی آر اور پاکستان پوسٹ کے سینئر افسران شریک ہوئے ۔ وزیرِ اعظم کو ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کامرس ڈویڑن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور ملکی برآمدات کے اضافے میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ای کامرس پالیسی انتہائی ممدو معاون ثابت ہوگی اور یہ پالیسی کاروباری برادری اور نوجوانوں کے لئے ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ منظور شدہ ای کامرس  پالیسی  پر عمل درآمد کے ضمن میں  تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلاً مشاورت کی جا چکی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے نہ صرف پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کے حوالے سے روڈمیپ پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے لئے جامع اور مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔جس میں ای کامرس ایکسپورٹ پلیٹ  فارم کی تشکیل پر کام جاری ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مرچنٹ پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ جہاں برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کی سہولت کاری ہو وہاں اندرون ملک کاروباری برادری کے لئے

بھی آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ ای کامرس کے تحت مصنوعات کی با آسانی اور سستی نقل و حمل کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے پاکستان پوسٹ کو ہدایت کی کہ پاکستان پوسٹ کے نظام میں اندرون و بیرون ملک مصنوعات کی ترسیل کے لئے ٹریکنگ سسٹم اوربین الاقوامی معیار کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان پوسٹ کے وسیع و جامع نیٹ ورک کو ای کامرس کے

فروغ کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس ملکی معیشت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے ای کامرس پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کوآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا،

انکے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور خصوصاً نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے میں مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے اسٹیٹ بنک  اور وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ فری لانسرز،تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کمانے میں ای کامرس کو مکمل طور پر برؤے کار لانے اور اس پالیسی سے استفادہ کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ فری لانسرز کے لئے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کی موجودہ پانچ ہزار ڈالر کی حد میں اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کیش آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر ٹیکسز میں رعایت کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…