اسلام آباد(آن لائن ) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا، پاکستان نے گرے فہرست سے نکلنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی۔وزیر اقتصادی امور رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ شروع کر دیئے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی
کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اکتوبر سے جنوری تک 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔خیال رہے پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔