یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہےکہ ’’اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو‘‘ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نجی ٹی وی پروگرام میں ’’فوجی بوٹ‘‘ لے آئے جانتے ہیں پروگرام میں شریک کائرہ ،جاوید عباسی نے پھرکیا کیا؟

15  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اس وقت صورتحال بدلی جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا

’’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘‘پروگرام کی میزبان کاشف عباسی ہیں اورگزشتہ شب ہونے والے شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی شو میں موجود تھے۔پروگرام کا اہم موضوع  نواز شریف کی صحت اور ان کی لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر کا وائرل ہونا تھا۔فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام کے میزبان اور فیصل واوڈا کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ کاشف عباسی نے چھوٹتے ہی کہا کہ ’’میں تو سمجھا تھا یہ بندوق لے کر آئے ہیں یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لے آئے ہیں۔‘‘ساتھ ہی کاشف عباسی نے سوال کیا کہ یہ بوٹ کس کا ہے تو جواباً فیصل واوڈا نے جاوید عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ان سے پوچھیں۔جاوید عباسی نے جواب دیا کہ ’ان کو اس سے بہتر اور کس کا پتا ہے۔فیصل واوڈا اس بوٹ کی چمک کے بارے میں بار بار بات کر رہے تھے تو کاشف عباسی نے ان سے پوچھا کہ اسے کس نے چمکایا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’یہ چمک انسان کے ہاتھ کی نہیں ہو سکتی، جس حد تک یہ جا چکے ہیں یہ زبان سے چمکا ہوا لگ رہا ہے۔

قمر الزمان کاائرہ نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کاشف عباسی صاحب آپ اپنا پروگرام کر لیں، یہ اپنی حکومت کر لیں، ہم تو قوم کے سامنے ایسے گالیاں نہ سننے کو تیار ہیں نہ دینے کو تیار ہیں۔‘ان کے اس ردِ عمل کے بعد پروگرام میں سنجیدہ گفتگو شروع ہوئی۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ’حکومت کا ایک وزیر کہہ رہا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت کر کے اپنا ووٹ اس بوٹ کی بنیاد پر لیتی ہے۔‘اس کے ساتھ ہی قمر الزمان کائرہ اور جاوید عباسی اپنی سیٹوں سے اٹھ گئے اور معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔پروگرام کے دوران کیا کچھ ہوا آپ بھی دیکھئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…