جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا ہے،وزیراعظم عمران خان بیمار صنعتوں بارے انتہائی اہم اعلان کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک سنگین معاشی حالات کا شکار تھا، ہم نے درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکالاہے،1960کے بعد یہ پہلی حکومت ہے جس نے صنعتوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی،صنعتوں کے لیے بجلی، گیس اور دیگر ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی،آج روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے،روپے کی قدر مستحکم ہونے سے قیمتوں اورمعیشت میں مزید استحکام آئے گا،

حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر ملکوں کی مصنوعات کامقابلہ کر سکیں۔ وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان میاں انجم نثار کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی وفد نے ملاقات کی، وفد میں چاروں صوبوں کے نائب صدور، جب کہ ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی اور سینئر افسران بھی موجود ہیں۔وفد نے وزیرِ اعظم کو تاجر برادری کو درپیش مسائل خصوصا بنکوں سے قرضوں کے حصول، واجبات کے حصول اور برآمدات کے ضمن میں مہنگی بجلی و گیس اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے دن سے صنعت کاروں اور تاجر برادری سے روابط استوار کیے اور آج تک اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک سنگین معاشی حالات کا شکار تھا، حکومت کی کاوشوں کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے اور معاشی اقتصادی اعشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکالاہے، 1960 کے بعد یہ پہلی حکومت ہے جس نے صنعتوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے مالی استحکام حاصل کیا ہے،

16 ماہ میں میکرو انڈیکیٹرز میں گروتھ شروع ہو گئی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 40 فیصد اضافہ سرمایہ داروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، آج روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہونے سے قیمتوں اورمعیشت میں مزید استحکام آئے گا، صنعتوں کے لیے بجلی، گیس اور دیگر ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔وزیراعظم نے بتایا کہ بیمار صنعتوں کی بحالی کے لیے ایک مفصل اور جامع حکمت عملی کا جلد اجرا کیا جائے گا، صنعتی اداروں کی فعالی سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مشکلات کے باوجود حکومت نے صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا تاکہ ملکی پیداوار متاثر نہ ہو، حکومت صنعتوں کے فروغ کے لیے کاروباری طبقے سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ حقیقی ترقی ممکن ہو سکے اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر ملکوں کی مصنوعات کامقابلہ کر سکیں، پاکستانی تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…