لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ، ایک نوجوان شہید، متعدد مویشی بھی ہلاک، مکان کو نقصان،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

12  جنوری‬‮  2020

کھوئی رٹہ(این این آئی)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹرپر انڈین آرمی کی بلااشعال گولہ باری و فائرنگ، ایک نوجوان شہید، متعدد مویشی بھی ہلاک، مکان کو نقصان،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے انڈین افواج کی گنیں خاموش ہو گئیں شہید کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گائوں ندی سوہانہ، ٹھنڈی کسی، پھلنی، راجدہانی پر انڈین آرمی نے بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی انڈین آرمی نے سول و شہری آبادی کو نشانہ بنایا انڈین آرمی کی گولہ باری سے کئی گھنٹے عوام علاقہ محصور رہے، سوہانہ میں مکان کے صحن میں گولہ گرنے سے ایک نوجوان محمد اشتیاق ولد محمد مشتاق عمر24سال قوم گوجر ساکن سوہانہ شدید زخمی ہوا طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے شہید ہو گیا ،مکان کے صحن میں گولہ گرنے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا انڈین فائرنگ و گولہ باری سے دو مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ چار مویشی زخمی بھی ہوئے پاک افواج نے انڈین آرمی کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے انڈین افواج کا بھاری نقصان ہوا ،بھرپور جوابی کارروائی سے انڈین افواج کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔ ادھر شہید کی نماز جنازہ آبائی گائوں سوہانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی، مذہبی رہنمائوں، تاجروں اورصحافیوں سمیت ہر مکتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدازاں شہید کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آبادئی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…