اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکہ کہہ رہاہے کہ اس سے امریکی شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہونگی لیکن اس کے بعد خود عراق سے اپنے شہریوں کو نکلنے کاحکم دیدیا۔اس قتل سے سوائے امریکہ اور سعودی عرب کے کوئی خوش نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اس حملے پر روس نے سخت اور چین نے بڑا محتاط ردعمل دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس قتل کا ساری اسلامی دنیا پر اثر پڑے گا ، ایران کے اثرات بحرین ، سعودی عرب اورافغانستان میں ہیں، اب تلخی بڑھے گی ،ایران چاہے تو اس حملے کاجواب افغانستان میں دے سکتاہے، طالبان ایرانیوں سے کہتے رہے ہیں کہ ہمیں طیارہ شکن میزائل دے دیں ، اگر وہ طالبان کو طیارہ شکن میزائل دے دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ اس قتل سے ایران میں مزید اتحادہوگا اور ملاازم بڑھ جائے گا ، پرو امریکہ اور سیکولر طاقتیں مزید کمزور ہونگی ۔