جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

آرمی چیف توسیع معاملہ پارلیمنٹ میں آ یا تو ہم کیا کریں گے ؟ اسفندیارولی خاننے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،آرمی چیف کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرانا دراصل پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے

جدوجہد کی ہے اور اس معاملے پر بھی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی رہتے ہوئے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ انتظامی معاملہ تھا لیکن اسے غلط طریقے سے ہینڈل کیا گیالیکن اب چونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آگیا ہے اس لئے عوامی نیشنل پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔اس معاملے پربعدعدالتی فیصلہ بھی قابل ستائش تھا۔ اس معاملے سے متعلق پارلیمنٹ ایسا حل تلاش کرے جس کے بعداداروں کی عزت اور احترام برقرار رہے۔ قانون سازی ایسی ہونی چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں جس سے اداروں کی ساتھ اور عزت پر کوئی حرف آئے، پارلیمنٹ اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے پر مستقل حل تلاش کریں۔ موجودہ حکومت کے پاس نہ ہی کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی انہیں قانون سازے بارے کوئی علم ہے، اگر یہ معاملہ ماضی کی طرح حل کیا جاتا تو آج اس ترمیم کی ضرورت پیش نہ آتی۔ اب پارلیمنٹ کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حالات پیدا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…