جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ابو ظہبی کے درمیان اہم معاملات پر ا تفاق، ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ایک روزہ دورے کا اعلامیہ جاری

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری،دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ شہریت کے امتیازی قانون کے بارے میں آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ایک روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق یو اے ای ولی عہد نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے نورخان ائیربیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے دوروں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یو اے ای سے تعلقات اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔یو اے ای کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اماراتی ولی عہد کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن،خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے امتیازی قانون سے آگاہ کیا اور یو اے ای کو بھارت پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔عمران خان نے یو اے ای میں 16 لاکھ پاکستانیوں کو یو اے ای میں خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں موجود پاکستانی امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔اماراتی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کا یقین دلاتے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…