پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی ٹیم عوامی ریلیف کے لیے اقدامات تیز کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے، مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم قوم تک ثمرات پہنچانے کے لیے

اقدامات کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہ، لنگرخانوں جیسے منصوبے شروع کیے،غریب طبقے کے ریلیف کے لیے ایسے مزید اقدامات شروع کریں، وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات عوام کے پاس جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو شیلٹر ہومز کے دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظر رکھیں سردی میں لوگ سڑکوں پر نہ سوئیں۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، دال،آٹا، چینی،گھی اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…