وہی ہوا جس کا ڈر تھا!نئے سال کےآغاز پر مودی کی عمران خان کیساتھ ایسی حرکت ۔۔۔جس کو پتہ چلا ہاتھ ملتا رہ گیا

2  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سال نو پر بھارت کے ہمسائیہ ممالک سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے رہنماؤں کو نئے سال کی آمد پر ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی ہے۔

تاہم بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کو نظر انداز کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے ’’ہمسائیہ پہلے‘‘ کی پالیسی کے تحت سری لنکا، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور نیپال کے رہنماؤں سے گفتگو میں خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسائیہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر امن، خوشحالی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے سری لنکا میں اپنے ہم منصب مہندا راجا پکسے اور صدر گوٹابایا راجہ پکسے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔بھارتی وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی سال نو پر تہنیتی پیغام دیا۔ اور انہیں تین سال کے لیے عوامی لیگ کی سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔بھارتی وزیر اعظم نے نیپال کے وزیر اعظم سے گفتگو میں 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدوں اور دیگر منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث نریندر مودی نے عمران خان کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…