اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی ممبران کی تفصیلات جاری کردیں جسکے مطابق 1195 میں سے 595 اراکین پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 166 ممبران کے گوشوارے تاحال موصول نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 32 سینٹرز ،پنجاب اسمبلی کے 190 اراکین کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے،سندھ اسمبلی کے 82 ،کے پی کے کے 85 اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی سے 40 اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گوشوارے جمع کرادئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے گوشوارے تاحال جمع نہ ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ ،شفقت محمود،فخر امام ،طارق بشیر چیمہ کے گوشوارے تاحال جمع نہ ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فہمیدہ مرزا،فیصل واواڈا،خرم دستگیر،محسن شاہ نواز رانجھا،فرخ حبیب کے گوشوارے جمع نہ ہوئے،نور الحق قادری،غلام سرور خان،شیخ رشید کے گوشوارے بھی تاحال جمع نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری،عامر کیانی ،صداقت عباسی کے گوشوارے بھی تاحال جمع نہ ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فہیمدہ مرزا،فیصل واوڈا،خرم دستگیر،محسن شاہ نواز رانجھا کے گوشوارے جمع نہ ہوئے۔