اسلام آباد(سی پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے رو برودرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعددشقوں کے منافی ہے، حکومت کانیب ترمیمی آرڈیننس قانون
کی حکمرانی کے منافی ہے،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب آرڈیننس معاشرے میں تقسیم پیداکرنے کی سازش ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کوکالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔