بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پی آئی سی واقعہ سے پہلے اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ ،عدالت نے ڈاکٹر عرفان کیخلاف سخت ترین حکم جاری کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پی آئی سی واقعہ سے پہلے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر لاہور کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر عرفان کے خلاف ایف آئی اے کو انکوائری کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے حیدر زمان ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل اور ڈاکٹر عرفان کو فریق بنایا گیا۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی کے ڈاکٹر عرفان کی جانب سے وکلا کی تذلیل کی گئی، وکلا کو اس ویڈیو بیان کے ذریعے سوچی سمجھی سازش کے تحت اکسایا گیا، ڈاکٹر عرفان کی تقریر انسانی جانوں کے ضیاع اور توڑ پھوڑ کا سبب بنی، ایف آئی اے کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر داد رسی نہیں کی گئی۔ عدالت ڈاکٹر عرفان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عرفان کیخلاف درخواست پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے، سائبر کرائم سرکل درخواست گزار کے علاوہ بھی دیگر درخواستوں پر بھی کارروائی کر رہا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری کر کے ڈاکٹر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ادھر پی آئی سی واقعہ کے 10 روز بعد پولیس حکام کو بھی ہوش آگیا، پولیس افسران میں سے کس کس نے کوتاہی کی ؟ آئی جی پنجاب نے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی عمران محمود اور اے آئی جی اطہر اسماعیل بھی شامل ہیں۔ کمیٹی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور مختلف پہلوں کو دیکھ کر سفارشات مرتب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…