جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی حکومت کے ریڈار پر، بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی حکومتی ریڈار پر ، وفاقی خزانہ ڈویژن نے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے قانون مرتب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرتب کردہ قانون سے بچت سکیم میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے قانون کا مسودہ جاری کردیا۔قانون کے مطابق ادارہ قومی بچت اپنے 40 لاکھ صارفین کی جانچ کے لیے نادرا سے مدد لے گا۔ قانون کے تحت مشکوک افراد کی نشاندہی کے لیے یو این ایس سی کی فہرست کو بھی چیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی شرائط کے مطابق سرمایہ کاروں کی یہ جانچ کی جائے گی کہ سرمایہ کاری کرنے والے کا سرمایہ کہاں سے آیا؟ کیسے ادائیگی کی گئی اس حوالے سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کومطلع کرنا ضروری ہوگا۔اب قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو اپنی پوری معلومات دینا ہوگی۔ دستاویز میں قومی شناختی کارڈ بھی جمع کرانا ہوگا جبکہ بیرون ملک رہنے والے سرمایہ کاروں کو بھی پاسپورٹ اورسی این آئی سی اوورسیز دینا ہوگا۔سرمایہ کاروں کو موجودہ رہائشی پتا، رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس بھی دینا ہوگا جبکہ کوئی کاروبار ہونے کی صورت میں کمپنی کی رجسٹریشن، این ٹی این نمبر دینا ہوگا، سرمایہ کاروں کو اپنی ذرائع آمدن، سرمایہ کاری کی کل اثاثےکی بھی معلومات بھی دینا ہونگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…