جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ سعودی عرب نے پاکستان کو کیا بڑی دھمکی دی تھی کہ عمران خان نے شرکت سے انکار کر دیا؟ ترک صدر کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت کیوں نہیں کی اور سعودی عرب نے پاکستان کو کیا دھمکی دی، اس بارے میں ترکی صدر رجب طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کی صورت میں اسٹیٹ بینک میں رکھی ہوئی رقم کو واپس نکال لیا جائے گا۔ ترکی کے اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کسی بھی ملک کے لیے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مخصوص معاملات پر دباؤ ڈالا گیا ہو۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ ترک صدر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو یہ بھی دھمکی دی کہ اگر اس نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت کی تو سعودی عرب میں موجود چالیس لاکھ پاکستانی ورکرز کو بھی واپس بھیج دیاجائے گا اور ان کی جگہ بنگلہ دیشی شہریوں کو ویزے دے دیے جائیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ معاشی دشواریوں کی وجہ سے پاکستان کو سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ ترکی کے صدر طیب اردوان کے اس بیان پر تاحال دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے۔ اضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کیا۔ چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کرکے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور اس حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا میں ہونیوالی 6 اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس پر سعودی عرب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں 19 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کے کردار کے مرکزی موضوع پر کانفرنس میں میزبان ملک کے علاوہ انڈونیشیا، قطر اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…