جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک کے دباؤ پر دورہ ملائشیا منسوخ کرنے کے بعد جاری ملائیشیا کانفرنس کے دوران وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے انتہائی اہم ٹیلیفونک رابطہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کو فون کیا ہے، دونوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا.اماراتی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں خطے اور عالمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں سات نومبر کو بھی دونوں رہنماوں میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور کشمیر میں کرفیو کے بارے میں آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعلقات میں مضبوطی کا اعادہ کیا گیا، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد سے ایسے وقت میں رابطہ کیا جب ملائیشا میں کانفرنس جاری ہے اور پاکستان نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے، سعودی عرب نے بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کیا۔ چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کرکے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور اس حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا میں ہونیوالی 6 اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس پر سعودی عرب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں 19 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کے کردار کے مرکزی موضوع پر کانفرنس میں میزبان ملک کے علاوہ انڈونیشیا، قطر اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…