بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ مجرم کی لاش کو ڈی چوک لانے اور 3دن لٹکانے کی بات ‘‘ فیصلہ بہت کمزورقرار، چیلنج کیا جائے تو کیا نتائج آسکتے ہیں ؟ قانونی ماہرین نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی تی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا کہ فیصلہ نہ صرف غیر قانونی غیر آئینی بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے انسانیت کے تقاضوں پر بھی پورا نہیں اترتاہے اس جج کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئےاس فیصلے کو کسی طور پر بھی ہم قبول نہیں کر سکتےفیصلہ کالعدم قرار دلوانے کے لئےدرخواست دینی پڑے گی اس میں نظر آرہا ہے کہ

یہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا فیصلہ ہے جج نے فوج پر بھی حملہ کیا ہے۔آئینی ماہر بابر ستار نے کہا کہ فیصلے سے لگتا ہے جیسے کوئی ذاتی بغض اور عناد تھا پیراگراف چھیاسٹھ نہ ہوتا تو باقی فیصلہ نارمل لگتا ہے کوئی بھی اس کی نفی نہیں کر سکتا کہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔۔جسٹس (ر)ناصرہ جاوید نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر کو ڈی چوک میں پھانسی دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کی لاش کو ڈی چوک لانے اور 3دن لٹکانے کی بات خلاف آئین ہے۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ جس جج نے ڈی چوک میں پھانسی کی بات کی ہے اسے فوری معطل کیا جائے،اسے بطور جج آگے نہیں بڑھانا چاہیے ، مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے دنیا میں جگ ہنسائی ہو ئی ہے فیصلے کو چیلنج کرنے کی بھی ضرورت نہیں صدر مملکت کو آرڈیننس جاری کر کے اسی وقت کالعدم قرار دینا چاہیے۔جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہا ہے کہ فیصلہ بہت کمزور ہے چیلنج کیا جائے تو اپ سیٹ آسکتی ہے اگرکوئی شخص مر جائے تو کریمنل کیسز ختم ہو جاتے ہیں،لاش کو گھسیٹ کر لایا جائے یہ تو تعصب والی بات ہے سپریم کورٹ میں چیلنج ہو تو فیصلے کو کالعدم قراردے سکتی ہے اور کوئی طریقہ نہیں سزائیں ختم کرناکا۔سینئر قانون دان جسٹس ریٹائرڈ مظہر کلیم نے کہا کہ لاش کو لٹکایا جائے،یہ ریمارکس ہماری اخلاقی ذلت اور گراوٹ کی انتہا ہے ایک آدمی کے انتقال کے بعد اس کی سزا ختم ہوجاتی ہے یہ نہیں ہوسکتا کے آپ اس کی لاش سے بدلہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…