اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف کوسزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق رحم کی اپیل ایڈووکیٹ شاہ جہاں خان نے ارسال کی جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کو غیر قانونی طریقے سے سزا دی اور انہیں شفاف کا ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔اپیل میں مزید کہا کہ پرویز مشرف اس وقت علیل ہیں۔اس دوران اگر سزا پر عمل درآمد
ہوا تو یہ بدنما داغ ہو گا۔انہوں نے کہا پرویز مشرف کو قائداعظم ثانی بھی کہا جاتا ہے۔آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس اختیار ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کو معطل کر سکتے ہیں۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کی ملک و قوم کی خدمات کے عوض عدالتی سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے آج کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔