راولپنڈی(سی پی پی)ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے
اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت بل کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔