اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پرویز مشرف کی سزائے موت سے متعلق کہا ہے کہ کئی مواقع پر لالچ دی گئی اور دانا ڈالا جاتا رہا لیکن میں نے دانا نہیں چگا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا پرویز مشرف کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ عدل کریں تو کسی بات کا کوئی خوف نہیں ہوتا، کئی موقعوں پر لالچ دیا گیا اور اہم عہدوں کی پیشکش ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ دانا ڈالا جاتا ہے لیکن میں نے دانا نہیں چگا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کے دور رس اثرات ہوں گے جو آپ کو بعد میں پتہ لگیں گے۔