اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک، پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندگان نے
جب وزیر دفاع پرویز خٹک سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔وزیردفاع نے کہا کہ میں مصروف تھا،مجھے اس فیصلے کا ابھی آپ سے پتہ چلا۔پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوتا ہے، یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو ابھی آگے جائے گا ،آخری فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔