راولپنڈی (این این آئی) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ
امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔جس میں افغان مفاہمتی عمل کے ساتھ ساتھ علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی سینیٹر نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹر کے ہمراہ دس رکنی امریکی وفد بھی تھا۔امریکی سینیٹر گراہم نے وفد کے ہمراہ صبح وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں نور خان ائیر بیس پر ہوئی جس میں شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ پاک امریکہ تعلقات, پاک بھارت کشیدگی، امریکہ طالبان مذاکرات، افغانستان میں مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں کئی برس سے جاتی سرد مہری کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی وفد کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مبذول کرائی۔ ذرائع نے بتایاکہ سینیٹر لنڈسے گراہم کا امریکی فیصلہ و پالیسی سازی میں اہم کردار ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ وہ جنوبی ایشیائی امور، پاک بھارت تعلقات،امریکہ طالبان مذاکرات اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے اہم کردار رکھتے ہیں۔