بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ، آصف زرداری نے بڑے بڑے دعوے کردئیے

datetime 16  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، آج بلاول کو سیاسی دباؤ میں لانے کے لئے مجھے جیل میں ڈالا گیا لیکن میں گھبرانے والا نہیں ہوں، یہ حکومت عوامی حمایت کھوچکی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تو دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جس میں آغا سراج درانی نے انہیں ضمانت ملنے پر مبارکباد دی۔

جبکہ آصف علی زرداری نے بھی آغا سراج درانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آغا صاحب آپ کو بھی ضمانت پر رہائی مبارک ہو، آپ نے بہادرانہ انداز سے حالات کا مقابلہ کیا، امید ہے جلد ہم سب کے جھوٹے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔ امید ہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا اور ہوسکتا ہے آغا صاحب اگلی بار آپ میرے ساتھ اسلام آبادمیں ہوں جس پر آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم زرداری صاحب آپ کے لئے فکر مند رہتے ہیں، اللّہ آپ کو صحت دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…