اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا، تفصیلی فیصلہ 39 صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک صفحے کا اضافی نوٹ تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تنخواہ اور مراعات کا تعین صدر مملکت آرٹیکل 243کے تحت کرتا ہے۔
منتخب نمائندے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کریں۔معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے۔یہ یاد رکھیں کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی۔کیس کا بنیادی سوال قانون کی بالادستی کا تھا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا ابتدائی فیصلہ 28نومبر کو سنایا تھا ۔جس میں مقررہ تقرری چھ ماہ کے لیے کی گئی تھی ۔