اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے کہاشہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی۔جنرل قمر باجوہ نے کہاہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر کیا ہے۔متحدہ ہوکر ہم امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاملک میں دیرپا امن کیلئے ہم متحد ہیں۔