ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2 سے 3 ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری پر کنٹرول کر لیں گے ،حکومت نے عوام کو ایک اور آسرا دلا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی رہائی مستقل نہیں ہے ،آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مریم نواز کو باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا ، بلاول بھٹو پانچ کیسز میں نیب کو مطلوب ہیں اور اس نے انہوں نے پلی بار گین نہ کی مریم نواز کی طرح اس کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔

مولانافضل الرحمان نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیاہے ،پی آئی سی واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص مجروح ہواہے او ریہ کہاجارہاہے کہ ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں ،نریندر مودی جس طرح کے اقدامات کر رہاہے اس سے پاکستان اوربھارت میں کشیدگی بڑھے گی اور یہ صورتحال جنگ کی طر ف جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جلو شٹل ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائیونڈ اور گوجرانوالہ کیلئے بھی شٹل ٹرین سروس چلائیں گے اور اس کا کرایہ 100روپے رکھا جائے گا حالانکہ ہمیں اس میں نقصان ہوگا لیکن وزیراعظم عمران خان عوام کو سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون کا افتتاح کریں گے اور اس کا پی سی ون مارچ تک مکمل ہوجائے گا جس کے تحت پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک ہوگا جس سے سفر میں کئی گھنٹوں کی کمی واقع ہوگی ۔ انہوں نے نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی رہائی بارے سوال کے جواب میں یہ کوئی دائمی رہائی نہیں ہے ، نواز شریف کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور مریم نوازکو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا ۔ بلاول بھٹو پانچ کیسز کا حصہ ہیں اور جن کمپنیوں پر کیسز ہیں وہ ان کے ڈائریکٹر ہیں ۔ اگر بلاول نے پلی بار گین نہ کی تو مریم نواز کی طرح اس کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر کچھ لواور کچھ دوکرناچاہیے کہ باتیں غیر آئینی ہیں ۔ جب یہ کہتے ہیں کہ ایک (ن) لیگ کاہواور ایک پیپلز پارٹی کاہو تواس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے جبکہ مطالبات شفاف انتخابات کے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعہ پر پوری قوم غم میں ہے اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ہے ،یہ کہا جارہاہے کہ ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں اور یہاں انسانیت کے دشمن ہیں اوربیماروں اور ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشا جارہا۔

جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری او رآئی جی پنجاب اسلام آباد میں تھے حالانکہ ان میں سے ایک کولاہور میں ہونا چاہیے تھا ، لاہور پاکستان کا دل ہے اور اس واقعہ سے پوری قوم رنجیدہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری ، بجلی اور گیس کے بلوں پر کنٹرول کرلے گی ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے دعوے کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس دسمبرکو آخری دسمبر کہہ رہے ہیں۔

وہ جس دسمبر کی بات کر رہے ہیں وہ تین سال بعد آئے گا ۔ اصل میں مولانافضل الرحمان سے ہاتھ ہو گیا ہے اور انہوں نے خود اعتراف کیا ہے اس کا فائدہ آصف علی زرداری او رنواز شریف نے اٹھایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں مسلمانوں پر بالآخر فرض ہو گیا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے کھڑے ہوں ۔ پاکستا ن اوربھارت میں کشیدگی بڑھے گی اور یہ صورتحال جنگ کی طرف جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم افغانستان میں صورتحال بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور دوسری جانب مودی مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…