اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست
منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔ شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔عدالتی حکم میں منجمد کی جانے والی جائیدادوں میں شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگر علاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔