اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں وکلا کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے معاملہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ مانگ لی، دوسری جانب پی آئی سی میں حالات اس وقت شدید کشیدہ ہیں،وکلاء کی جانب سے ہسپتال کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔وکلاء کی
ہلڑ بازی کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ڈرپس لگے کئی مریض وارڈ سے باہر آ گئے۔دریں اثنا یوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور صوبائی سیکریٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔