اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نظریاتی کونسل کے سربراہ رہنے والے مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی پاس نہیں کیا۔اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہارون رشید نے مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مولانا سمیع الحق کے شاگرد تھے۔ انہوں نے کہا اگر چھ ماہ
بعد بھی الیکشن کراد یئے جائیں تو مولانا فضل الرحمان دوبارہ سے الیکشن کا مطالبہ کریں گے اور کہیں گے کہ الیکشن فیئر نہیں تھے۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس عوامی سپورٹ نہیں ہے ، ان کی قوم ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے مدارس کے طلبہ کو اکٹھا کیا اور حکوت کو دباوٴ میں لانے کی کوشش کی۔تاہم وہ دھرنے کو کامیاب بنانے میں ناکام ہوئے۔