اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈرپرمشترکہ پیٹرولنگ کی خبرغلط ہے،پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے ”ڈان نیوز“کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈرپرمشترکہ پیٹرولنگ کی
خبرغلط ہے،مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی،پیٹرولنگ یا آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسزکریں گی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر فریقین اپنی اپنی جانب گشت یا کارروائیاں کرتے ہیں۔