جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟ن لیگ کاحکومتی تنقید پر جوابی وار

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک

جانے کی درخواست پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف ، شہباز، مریم ، حمزہ اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے، سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِمرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا اور آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ 3 مہینے نیب کی حراست میں رہیں تاہم نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، انہیں گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا، مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ والد کی تیمار داری کے لیے لندن کیوں نہ جائیں۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے، پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…