اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سی ایس ایس امتحانات کیلئے عمر کی بالائی حد 2سال کم کرنے کا فیصلہ ۔ سی ایس ایس کا نام تبدیل کرکے سینٹرل سروسز آف پاکستان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سی ایس ایس کیلئے عمر کی بالائی حد 30 سے کم کرکے28سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
سرکاری ملازمین کیلئے سی ایس ایس کی بالائی حد 32 سے کم کرکے 28سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔سی ایس ایس امتحان میں سائنس سوشل سائنسز والے امیدواروں کے درمیان نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ سی ایس ایس کے کامیاب امیدواروں کی شرح مایوس حد تک کم ہے ۔