لندن (آئی این پی)سابق وزیرخزانہ اورن لیگی رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ میر ے خلاف میڈیاپرپراپیگنڈا کیاجارہاہے میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں چالیس سال کی کم ترین مہنگائی اور شرح منافع اور 23 سال کی بلند ریونیو گروتھ تھی جس کو ہم نے 1946 ارب سے 38 سو ارب تک پہنچایا اسی طرح ہم نے پاکستان کے تینوں سٹاک مارکیٹس کا انضمام کیا۔
اس میں اصلاحات لائیں،پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک مالی خسارہ تمام وزراء اور تمام اداروں پر لاگو نہیں ہوتا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیرخزانہ اورن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں صاحب کے 4 سالہ دور اقتدار کے اختتام پرتحریک انصاف نے افراتفری شروع کی, سیاسی بدنظمی کسی بھی معیشت کیلئے ٹھیک نہیں ہوتی، سرمایہ کار کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔