آئی ایس آئی کے سابق چیف نے ہمارے بندے توڑ کر تحریک انصاف میں شامل کروائے،جب شکایت کی توہمیں کیا پیشکش کی گئی؟ پرویز الٰہی نے بڑا انکشاف کردیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل کروایا۔

جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریک انصاف میں لے کر گئے تو اس پر پرویز الٰہی نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریک انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جہانگیر ترین کو جنرل پاشا ہی تحریکِ انصاف میں لے کر گئے؟ جس پر پرویز الٰہی نے مثبت میں جواب دیا اور کہا کہ وہی لے کر گئے تھے۔ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم لوگوں کو جنرل پاشا پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…