اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ ماہ بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی عمرہ زائرین کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا،سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق نو پاکستانی عمرہ زائرین کی میتوں
کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔سعودی قانون کے مطابق کیس عدالت میں جانے کے بعد پیروی کریں گے۔ عدالتی کاروائی کے ذریعے لواحقین کو دیت کی رقم دی جاے گی۔عام طور پر ایسے حادثات کی صورت میں تین لاکھ ریال دیت دی جاتی ہے۔