منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ملکی معیشت مستحکم ، غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی،اگلے مرحلے میں کس کام پرزیادہ فوکس کرینگے؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہے، اگلے مرحلے میں ہمیں اپنے جوانون کو روزگار دینا ہے۔

چین کے ساتھ کبھی اتنے بہتر تعلقات نہیں تھے جتنے اب ہیں، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔بدھ کو یہاں میسرز ایم ایس ڈی ٹائر اینڈ ربر کمپنی، میسرز ڈبل سٹار چائنہ اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کے مابین پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔خوشی ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت بری حالت میںملی۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے ۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی بینک نے ہمارے معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہمیں اپنے نوجوانون کو روزگار دینا ہے۔ اس کے لئے ہم بیرونی سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لئے برآمدات بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس معاہدے سے ٹائر جو پہلے سمگل ہو کر آتے تھے اب یہاں بنیں گے۔ ہمیں ٹائر درآمد نہیں کرنے پڑیں گے بلکہ یہاں سے ٹائر برآمد کئے جائیں گے۔ اس سے ہمارا قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ اس سے روپے کی قدر گرتی ہے اور مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب درست سمت میں گامزن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعظم آفس سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت نے بہت کوششیں کی ہیں۔ ہم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کررہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ کبھی اتنے بہتر تعلقات بہتر نہیں تھے جتنے اب ہیں ۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔سرمایہ کار کو سہولتیں نہ ملیں تو وہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…