میرانشاہ /راولپنڈی (آن لائن )شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 3 اہلکار شہید،ایک زخمی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بارود ی سرنگ
کے دھماکے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار زخمی ہواہے ۔شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔واقعے کے بعد پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔