اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مولانا کے دھرنے کی صورتحال پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 1500کے قریب افغانستان سے ٹریننگ یافتہ مسلح افراد کواسلحے سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کل یا پرسوں تک مولانا فضل الرحمان ایک ادارے کیخلاف بھیانک گفتگو کریں گے جس کی لائن انہیں افغانستان سے مل گئی ہے ۔ اس گفتگو سے پاکستان کو
نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت کیخلاف مولانا فضل الرحمان اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اپنا اسلام آباد مارچ ناکام ہوتے دیکھ کر مکمل طور پر حواس باختہ ہو گئے ہیں۔گزشتہ رات خطاب میں فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ملک اس قابل نہیں کہ موجودہ حالات کا متحمل ہو سکے تو پھر ملک کو ہی فارغ کر دینا چاہیے۔ جبکہ انہوں نے حکومت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کو سریس نہ لیا گیا تو ملک کی گلی گلی میں دھندہ فساد ہو گا ۔