اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ این آر او کا مطلب ملک سے غداری ہوگا ، یہ لوگ میرے منہ سے این آراو سننا چاہتے ہیں ،کبھی نہیں دونگا ۔ اتوار کو نام لئے بغیر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ میں ان کو کبھی این آراونہیں دوں گا۔
انہوںنے کہاکہ ان کواین آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ میرے منہ سے تین الفاظ سنناچاہتے ہیں، یہ لوگ میرے منہ سے این آراوسنناچاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جب تک ان کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔