اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان جو کام اپوزیشن میں رہ کر نہ کرسکے وہ وزیر اعظم بن کے کر دکھایا، کاروبار ،دکانیں اور تجارتی مراکز بند ،ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر آگئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف تاجر برادری نے عملی احتجاج شروع کردیا ہے کراچی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کراچی کی سب سے بڑی بولٹن مارکیٹ ‘ موتن داس مارکیٹ‘ جامع کلاتھ مارکیٹ‘ الیکٹرانکس مارکیٹ‘ ٹمبر مارکیٹ‘ آئرن اسٹیل مارکیٹ‘ لیاقت آباد مارکیٹ‘ حیدری مارکیٹ‘ گلبہار سینٹری مارکیٹ۔

رنچھوڑ لائن مارکیٹ‘ میڈیسن مارکیٹ‘ طارق روڈ مارکیٹ‘ صرافہ مارکیٹ‘ صدر ‘ کلفٹن گولف مارکیٹ‘ لانڈھی کی بابر مارکیٹ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں دکانیں مکمل طو رپر بند ہیں۔ آج دوپہر کو ایم اے جناح روڈ پر اسپورٹس مارکیٹ کے تاجر احتجاج کریں گے۔ہڑتال منگل کے علاوہ کل بدھ کو بھی جاری رہے گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے ‘فکسڈ ٹیکس کا نفاذ نہ کیا گیا اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کی گئی تو دو روزہ ہڑتال تین روز میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ جبکہ اس کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے بھی شٹر ڈائون ہوسکتی ہے۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ہم چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شٹر ڈائون ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔وزیراعظم شبر زیدی کو فوری طور پر برطرف کریں۔ دوسری طرف تاحال شٹر ڈائون ہڑتال رکوانے کیلئے ایف بی آر یا حکومت کی جانب سے تاجروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے البتہ کراچی میں تاجروں کی ملک گیر ہڑتال رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سر توڑ کوششیں ناکام۔ پی ٹی آئی ایم این آفتاب صدیقی اور خرم شیر زمان صدر کی مارکیٹوں کے تاجروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کھلی کچہری لگائی جہاں تاجروں کے مسائل سنے گئے اور ان کو تسلیاں دی گئیں۔

دوسری جانب ایم این اے نجیب ہارون چاند‘حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی ہڑتال میں حصہ نہ کیلئے دبائو ڈالنا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔سینئر صحافیوں نے بھی ملکی معیشت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔صحافی ارشد وحید چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کو مبارک ہو اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تو پورا پاکستان بند نہ کر سکے لیکن وزیر اعظم بن کر یہ کر دکھایا ۔

تاجروں نے ملک بھر میں کاروبار ، دکانیں اور تجارتی مراکز بند کر دئیے.جب کہ صحافی فخر درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ باقی شہروں کا تو علم نہیں اسلام آباد میں اس وقت تمام دوکانیں بند ہیں۔تاجروں کی ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ملکی معیشت پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے ایسے میں یہ ہڑتال۔آخر خان کا مقصد کیا ہے؟۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے لگتاہےعمران خان ملک میں بے روزگاری،افراتفری اور انتشار چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…