اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نریندر مودی کوپاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کے بعد بھارتی حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے ایک بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر مملکت رام ناتھ کووند کے طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دے کر پاکستان ہوا بازی کے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین سے انحراف کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن پاکستان نے انکار کردیا تھا۔