اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 25ہزار رہ گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں خون پتلا کرنے والی دوائیاں دینا بند کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کے گردے بھی انکی بیماری سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر وں کی ٹیم پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے
حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیمیں آئندہ ایک سے دو روز میں پاکستان پہنچ سکتی ہے جو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا از سر نو جائزہ اور میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں سے بات چیت کرے گی ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بیرون ملک ڈاکٹروں کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں جن کا جواب موصول ہو چکا ہے ۔