اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعد رفیق کو رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی ساس کی وفات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کچھ ہی دیر بعدخواجہ سعد رفیق کو کیمپ جیل سے رہاکر دیا جائے گا ۔ سعد رفیق کی ساس کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب لیہ میں ادا کی جائے گی۔دریں انثامسلم لیگ ن کے
رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ساس انتقال کی وجہ سے لیگی رہنما نے عدالت سے 3دن کیلئے پے رول پر رہائی کی درخواست کی دی تھی ۔انہوں نے اپنی ساس کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پے رول پر رہائی کی درخواست کر رکھی تھی۔واضح رہےکہ پیراگون ہاؤسنگ اسکیم کیس میں خواجہ برادران جیل میں قید ہیں ان کی رہائی کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔