منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کی طبیعت نہ سنبھل سکی، گردے، مثانہ متاثر، پلیٹ لیٹس میں اضافہ،ڈاکٹروں نے سابق صدر سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / اسلام آباد (سی پی پی) پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت نہ سنبھل سکی، سابق صدر کا شوگر لیول معمول پر نہ آنے کے باعث گردے و مثانہ متاثر ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کے مثانے میں موجود غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص ہوئی ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے اور مثانے میں درد کی شکایت پر ہسپتال کے یورالوجسٹ و پیتھالوجسٹ نے سابق صدر کا معائنہ کیا ہے اور

ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ سابق صدر کو درپیش جسمانی کمزوری اور مہروں میں تکلیف کے باعث فزیو تھراپی بھی جاری ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر جسمانی طور پر بہت کمزور ہوچکے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے طبی معائنہ کیلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن کے ماہرین شامل تھے تاہم اب میڈیکل بورڈ میں پیتھالوجسٹ و یورالوجسٹ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…