جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کے ساتھ تین دن سے کیا ہورہاہے؟حکومت چاہتی ہے کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں لیکن ۔۔۔! جاوید چودھری کا حیرت انگیز انکشاف‎

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس پر طبی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت مل گئی ہے، گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی جس کے مچلکے جمع کرانا کے بعد میاں نواز شریف کی رہائی کی روبکار بھی جاری ہو چکی ہے، نجی ٹی وی چینل پر معروف و سینئر صحافی جاوید چودھری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی تین دن سے کیموتھراپی جاری ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں لیکن میاں نواز شریف نہیں مان رہے۔ وہ بیرون ملک علاج کے لیے نہیں جانا چاہتے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کر کے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلی عثمان بزدار کو نوازشریف کے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق طبی بورڈ کی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے نوازشریف کو ہر ممکن طبی سہولت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ پڑا ہے تاہم اس سے ان کے دل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45ہزار تک پہنچ چکے ہیں، اگر تشخیص نہ ہوتی تو علاج کے نتائج نہیں نکلنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بون میرو اچھا کام کر رہا ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔

کارڈیالوجسٹ نے فوری ٹیسٹ کئے اور اس طبی امداد دی۔ ان کی ایکو کارڈیو گرافی کی گئی ہے جس کی رپورٹس کے مطابق اس سے ان کا دل متاثر نہیں ہوا اور دل کے پٹھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کنٹرول میں ہے جبکہ نواز شریف کی ہیپرنگ بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ دل کا مریض کبھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہوتا اور نواز شریف کو اس کے علاوہ بھی کئی امراض ہیں لیکن میڈیکل کی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں کے علاج سے مطمئن ہیں اور انہوں نے تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل سیاست نہیں کر رہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے الزام لگا لگا کر ہمیں جھلا (پاگل) کیا ہوا ہے۔ اگر ہم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوتے تو میں یہاں سپروائز نہ کر ہی ہوتی اور صبح اور شام یہاں نہ آرہی ہوتی۔ میڈیکل بورڈ میں دو کارڈیالوجسٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔صحافیوں کے اس سوا ل کہ کنفیوژن دور کرنے کے لئے نواز شریف کا ویڈیو کلپ بنا کر میڈیا میں ریلیز کر دیا جائے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتی، صرف عدالت ہی ایسا کر ا سکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ جب میرے پاس رپورٹس لائی گئیں تو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 2ہزار تھے جو اب 45ہزار ہو چکے ہیں، انشا اللہ ایک ہفتے سے دس روز میں یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ ہو جائیں گے اور ہم خوش قسمت رہے تو یہ معمول کی تعداد پر بھی آ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…