جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی ضمانت کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا‎

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی، یہ عبوری ضمانت منگل تک منظور کر لی ہے، یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب دائر کی گئی تھی کہ میاں نواز شریف کی صحت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اس لیے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی گئی تھی۔ اس طرح تین دن کے لئے میاں نواز شریف کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

عبوری ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں منظور کی گئی ہے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے حکومت کو تمام قانونی گنجائشیں بتا دی ہیں۔ انسانی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ جمع کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔، جسٹس عامر فاروق کو چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کا حصہ نہیں تھے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کر کے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلی عثمان بزدار کو نوازشریف کے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق طبی بورڈ کی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے نوازشریف کو ہر ممکن طبی سہولت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ پڑا ہے تاہم اس سے ان کے دل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45ہزار تک پہنچ چکے ہیں، اگر تشخیص نہ ہوتی تو علاج کے نتائج نہیں نکلنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بون میرو اچھا کام کر رہا ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔ کارڈیالوجسٹ نے فوری ٹیسٹ کئے اور اس طبی امداد دی۔ ان کی ایکو کارڈیو گرافی کی گئی ہے جس کی رپورٹس کے مطابق اس سے ان کا دل متاثر نہیں ہوا اور دل کے پٹھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کنٹرول میں ہے جبکہ نواز شریف کی ہیپرنگ بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ دل کا مریض کبھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہوتا اور نواز شریف کو اس کے علاوہ بھی کئی امراض ہیں لیکن میڈیکل کی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں کے علاج سے مطمئن ہیں اور انہوں نے تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل سیاست نہیں کر رہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے الزام لگا لگا کر ہمیں جھلا (پاگل) کیا ہوا ہے۔

اگر ہم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوتے تو میں یہاں سپروائز نہ کر ہی ہوتی اور صبح اور شام یہاں نہ آرہی ہوتی۔ میڈیکل بورڈ میں دو کارڈیالوجسٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔صحافیوں کے اس سوا ل کہ کنفیوژن دور کرنے کے لئے نواز شریف کا ویڈیو کلپ بنا کر میڈیا میں ریلیز کر دیا جائے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتی، صرف عدالت ہی ایسا کر ا سکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ جب میرے پاس رپورٹس لائی گئیں تو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 2ہزار تھے جو اب 45ہزار ہو چکے ہیں، انشا اللہ ایک ہفتے سے دس روز میں یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ ہو جائیں گے اور ہم خوش قسمت رہے تو یہ معمول کی تعداد پر بھی آ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…