بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کب رہا ہونگے؟سابق وزیر اعظم کے سامنے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،کارکن شدید مایوس

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اس وقت تک آزاد نہیں ہو سکتے جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ آئندہ ہفتے ان کی درخواست ضمانت پر کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔ اسی طرح کی ایک درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ان کی ضمانت منظور کی۔

دونوں عدالت ہائے عالیہ میں درخواستیں نواز شریف کے برادر خورد اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دائر کی تھیں،روزنامہ جنگ کے مطابق طبی بنیادوں پر دائر ان درخواستوں میں نواز شریف کی تشویشناک حالت کا حوالہ دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم میں یہ واضح کیا گیا کہ دو رکنی بنچ اس بات کی قائل ہے کہ تشویشناک حالت کے باعث سابق وزیراعظم فوری رہائی کے مستحق ہیں۔ نواز شریف جو دسمبر 2018 سے جیل میں قید ہیں۔ اس دوران بغرض علاج ان کی 6ہفتوں کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی ملی تھی۔ شریف خاندان ان کی بگڑتی کیفیت کے بارے میں مہینوں سے خبردار کرتا چلا آ رہا تھا۔ تاہم سیاسی مخالفین کو یقین نہیں آرہا تھا۔ ان کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ بھی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے استدعا سے مطمئن نہیں تھی حالانکہ حکومت پنجاب کے تشکیل کردہ کم از کم 6میڈیکل بورڈز نے نواز شریف کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ فوری علاج کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت کو جب یہ باور ہو گیا کہ نواز شریف کی طبیعت تیزی سے بگڑتی جا رہی اور زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے تو اس نے بھی اپنے سخت مؤقف میں نرمی پیدا کر لی۔ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کو سینئر ڈاکٹروں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس یکساں ہیں۔

جن میں ان کی زندگی کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنی آبزرویشن میں یہ اہم ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کو قانونی بنیاد پررہائی نہیں دی جا سکتی۔ تاہم طبی بنیادوں پر غور ممکن ہے ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت منگل کو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…